طاہر القادری سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ،3 ستمبر کے احتجاج اور اے پی سی بلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 30 اگست 2016 17:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سے ملاقات کی جس میں تین ستمبر کے احتجاج اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تین ستمبر کے احتجاج اور دھرنے پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کا آغاز وزیرا عظم سے ہونا چاہیے ۔ دو سال بعد بھی سانحہ ماڈل ٹان پر انصاف نہ ملنا قومی المیہ ہے ۔