وزیر سماجی بہبود سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قوانین کی منظوری
قوانین کی منظوری 2011سے التواء کا شکار تھی ،قوانین کی منظوری سے اتھارٹی فعال ہوجائے گی ،شمیم ممتازکا اجلاس سے خطاب
منگل 30 اگست 2016 17:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود /چیئر مین سندھ پروٹیکشن اتھارٹی شمیم ممتاز کی زیر صدارت اجلاس منگل کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قوانین کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پرصوبائی وزیر سماجی بہبودشمیم ممتاز نے کہا کہ اتھارٹی کے قوانین کا معاملہ 2011 سے التو اء کا شکار تھا جبکہ ان کی جانب سے محکمہ سماجی بہبود کاقلمدان سنبھالنے کے ایک ماہ کے اندر اتھارٹی کے قوانین کی منظوری دی گئی ۔
صوبائی وزیر نے اتھارٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا اور دن رات محنت کرکے قوانین کو منظوری کے لئے پیش کیا انہوں نے کہا کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر سماجی بہبودشمیم ممتاز نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔
اجلاس میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر شارق احمد ،چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسیف سارہ کولمین ،چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ یونیسیف جبین عباس،چائلڈ پروٹیکشن ایڈ وائزر پلان انٹرنیشنل پاکستان ثمینہ سردار ،ایڈوکیٹ انجم محمود ،مددگار کنٹری مینجر سید محمود علی بلگرامی ،مددکار سربراہ ضیاء احمد اعوان ،جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ لیبر غلام نبی میمن سمیت محکمہ داخلہ سندھ ،محکمہ قانون کے افسران ودیگر نے شرکت کی ۔.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.