مشیر محنت سندھ سینیٹر سعید غنی کا سا ئٹ ایریا کے سر کل دفتر اور ڈسپنسریو ں کا اچا نک دورہ ،غیر حا ضر ی پر پا نچ افسرا ن معطل

منگل 30 اگست 2016 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے محنت و افرا د ی قو ت سینیٹر سعید غنی نے منگل کی صبح 8.15بجے سا ئٹ ایریا کے مختلف دفا تر اور ڈسپنسریوں کا اچا نک دورہ کیا اور غیر حا ضری ،صفا ئی ستھرا ئی کے انتہا ئی نا قص صو رتحا ل ،بجلی و پا نی اور ادویات کی عدم دستیا بی کا سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے پا نچ افسرا ن کو فو ر ی طو ر پر معطل کر نے کے احکا ما ت جا ر ی کر دیئے ہیں ۔

صوبا ئی مشیر نے کمشنر سیسی محمد فا رو ق لغا ر ی کو مو قع پر فو ن کر کے سا ئٹ سر کل آفس کے میڈیکل ایڈوا ئزر ممتا ز شیخ ،چیف میڈیکل آفیسر ،ایک لیڈی ڈاکٹر ،سو شل سیکیو ر ٹی ڈسپنسری سا ئٹ کے میل اور فیمیل میڈیکل آفیسر کو فو ر ی طو ر پر معطل کر نے جبکہ غیر حا ضر پیرا میڈیکل اسٹا ف کو ایکسپلینیشن /وارننگ لیٹر جا ر ی کر نے کی ہدا یا ت دیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے سائٹ سر کل آفس ،سو شل سیکیو ر ٹی ڈسپینسر ی اور مدینہ ڈسپینسری کا تفصیلی دورہ کر کے وہا ں صفا ئی ستھرا ئی کے انتہا ئی نا قص انتظا ما ت ،پا نی و بجلی اور ادویا ت کی عدم دستیا بی پر سخت بر ہمی کا اظہا ر کیا ،اچا نک دو ر ے کے دورا ن چو کیدا ر اور خا کرو ں و دیگر ملا زمین کے علا وہ تما م افسرا ن اور پیرا میڈیکل اسٹا ف غا ئب تھا ۔

صوبا ئی مشیر نے کہا کہ افسرا ن اور اسٹا ف کو حا ضری یقینی بنا نے کے وا ضح احکامات کے با وجو د غیر حا ضری نا قا بل بر دا شت عمل ہے جو بھی افسرا ن اور اسٹا ف غیر حا ضر ہیں ان کے خلا ف سخت سے سخت محکمہ جا تی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ کا بینہ نے پا ر ٹی قیا دت کے احکا ما ت کی روشنی میں گڈگو ر ننس کے قیا م کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعا دہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پو ر ی کا بینہ متحرک ہو گئی ہے ۔

اانہو ں نے مزید کہا کہ حکومت کی کا ر کر دگی کو بہتر کر نے میں افسرا ن ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جب تک وہ دفا تر میں وقت کی پا بندی نہیں کریں گے تو دیگر ملا زمین بھی اپنا رویہ درست نہیں کریں گے جس سے حکومت کے ذریعے مو ثر عوامی خدمت ممکن نہیں ہو گی ۔انہو ں نے محکمہ لیبر کے تما م افسرا ن کو انتبا ہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ،دفا تر میں وقت کی پا بندی کو اپنے معمو ل کا حصہ بنائیں تا کہ محکمہ لیبر میں لا ئے جا نے والے اصلا حا تی اقدا ما ت کے ذر یعے محنت کشو ں کی فلا ح و بہبو د کے مقا صد صا صل کئے جا سکیں ۔دو ر ے کے دورا ن سینیٹر سعید غنی نے مختلف ڈسپنسریوں میں مو جو د ملا زمین سے ملا قا ت کی اور ان سے مسائل بھی دریافت کئے ۔

متعلقہ عنوان :