الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر ٗ حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا

الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بد امنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کئے گئے ہیں ٗترجمان وزارت داخلہ کی تصدیق حکومت برطانیہ عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرے ٗمطالبہ

منگل 30 اگست 2016 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) حکومت پاکستان نے پاکستان مخالف تقریر و دیگر بیانات پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا ہے جس کے ساتھ الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بد امنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو الطاف حسین کے خلاف باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا گیاہے جس میں الطاف حسین کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کر دئیے گئے۔

ترجمان کے مطابق الطاف حسین نہ صرف بلکہ برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا انکے خلاف برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔ حکومت برطانیہ عوام الناس کو تشدد پر اکسانے اور پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔