تیسر اون ڈے، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

منگل 30 اگست 2016 17:32

تیسر اون ڈے، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء )5ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم پاکستان کیخلا ف بڑا مجموعہ بنانے کی کوشش کرے گی۔قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے ۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے۔