دبئی: ہر ماہ پارکنگ کی خلاف ورزی پر 1000درہم جرمانہ بھرنے والا غیر ملکی

منگل 30 اگست 2016 17:16

دبئی: ہر ماہ پارکنگ کی خلاف ورزی پر 1000درہم جرمانہ بھرنے والا غیر ملکی

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : انٹرنیشنل سٹی میں رہائش پذیر ہندوستانی شہری اپنے اپارٹمنٹ کے پاس پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہر ماہ 1000 درہم جرمانہ ادا کرتا ہے ۔ ہندوستانی انجینئیر مدسامی جیارام نے مقامی اخبار کے رپورٹر کو بتایا کہ اسے اکثر اپنی گاڑی کونے میں کھڑی کرنی پڑتی ہے ۔ جہاں گاڑی کھڑی کرنے کا جرمانہ 200درہم ہے ۔

مجھے دوسرے کرایہ داروں کی وجہ سے گاڑی کھڑی کرنے میں مشکلات ہوتیں ہیں ۔لیکن میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ کسی کو میری وجہ سے پریشانی ہو ۔ اسلیے میں کسی خاص جگہ پر قبضہ کر کے گاڑی کھڑی کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ جیا رام کا کہنا ہے کہ وہ سپین کلسٹر میں تین سال سے رہائش پذیر ہے ۔ یہاں پارکنگ کے لیئے جگہ بالکل تھوڑی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت انٹرنیشنل سٹی کمیونٹی کے لیے 23,000گاڑیوں کے کھڑے ہونے کی جگہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان پارکنگ بے میں پچھلے تین سال میں 2500کا اضافہ بھی ہو اہے ۔ انٹرنیشنل سٹی کے رہائشیوں کی تعداد تقریباََ22,000بنتی ہے ۔ لیکن متعدد خاندانوں کی ایک سے زائد گاڑیاں ہیں۔ اس وقت انٹرنیشنل سٹی میں فراہم کی جانے والی پارکنگ گاڑیوں کی تعداد کے حساب سے بہت کم ہے ۔جیا رام کا کہنا ہے کہ جب میں نے یہاں فلیٹ کرائے پر لیا اس وقت مجھے بتایا گیا تھا کہ پارکنگ مفت ہے ۔

گھر واپسی پر اکثر اس کی پارکنگ فل ہوتی ہے ۔ میں کئی دفعہ ایک ایک گھنٹ انتظار کرتا ہوں کہ کوئی پارکنگ بے خالی ہو جائے ۔ویک اینڈ پر تو حالات اور بھی خراب ہوتے ہیں ۔ اس نے متعدد دفعہ ریزورڈ پارکنگ کے لیے درخواست دی ہے لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہو سکا۔اگر پارکنگ میں گاڑیوں کے لیے جگہ تھوڑی سی کم کر دی جائے تو مزید گاڑیاں پارک کی جا سکتیں ہیں ل۔