وفاقی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو الطاف حسین کیخلاف ریفرنس بھیج دیا

الطاف حسین برطانیہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،برطانیہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کرے۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 17:07

وفاقی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو الطاف حسین کیخلاف ریفرنس بھیج ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :وفاقی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو الطاف حسین کیخلاف ریفرنس بھیج دیا،برطانیہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کرے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے ریفرنس میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ الطاف حسین برطانیہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔جس کے پیش نظربرطانیہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کرے۔وفاقی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کوالطاف حسین کی تقریر،عوام کو تشدداور بدامنی کیلئے اکسانے کے شواہد بھی دیے ہیں۔