نارنگ منڈی کو خوبصورت بنانے کیلئے جنرل کونسلوں کوفنڈزملیں گے ‘ رانا تنویر حسین ، احسان ریاض

منگل 30 اگست 2016 17:05

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوار راناتنویرحسین اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض نے کہاہے کہ حلقہ این اے 131اورپی پی 162کی تعمیروترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈزجاری کیے جائیں گئے اورنارنگ منڈی کو خوبصورت بنانے کیلئے جنرل کونسلوں کوفنڈزملیں گے تاکہ وہ اپنی مرضی سے عوامی خواہشات کے مطابق منصوبوں کومکمل کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق سٹی ناظم ملک محمدعارف سیٹھ سعیداحمدفاروقی چوہدری محمدعلی آفتاب پنوں سردارنعیم رضامان بابر سعید چوہدری چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بٹر شیخ عامرمجیدحاجی مقصوداحمدگورائیہ ومعززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایاکہ جنرل کونسلرز خودرابطے میں رہیں ان کے تمام مسائل حل کرناہماری زمہ داری ہے اس موقع پر ملک محمدعارف بابرسعیدچوہدری اورسیٹھ سعیداحمدفاروقی نے وفاقی وزیرسے بعض امور پرگلے شکوے کیئے بعدازاں باہمی دلچسپی کے امورپر دو گھنٹے تک ان سے مشاورت کی اوراکثریتی گروپ کی مسلم لیگ کیلئے کاوشوں کوسراہااورتعاون کاپورایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :