جسٹس عاطر محمود کی ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

منگل 30 اگست 2016 17:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے زبیر خان نیازی کی طرف سے ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کی تقرری میں قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ استدعا ہے کہ تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔تاہم فاضل جج نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :