خواجہ سراء سے مبینہ زیادتی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹا دی گئی

منگل 30 اگست 2016 17:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراء سے مبینہ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹا تے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خواجہ سراء نے موقف اپنایا کہ نصیر آباد پولیس کے اہلکاوں نے اسے بغیر کسی جرم کے حراست میں لیا اوربعد ازاں پولیس اسٹیشن لے جا کر پیسے چھیننے کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کر ارکھی ہے تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔سماعت کے دوران عدالت میں موجود سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے جسٹس آف پیس سے رجوع نہیں کیا۔لہٰذادرخواست ناقابل سماعت ہے۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کو جسٹس آف پیس سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :