عدالتوں میں موسم گرما اور سرما کی تعطیلات ختم کرانے کے لیے درخواست دائر

منگل 30 اگست 2016 17:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) عدالتوں میں موسم گرما اور سرما کی سالانہ تعطیلات ختم کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

سینئر قانون دان اے کے ڈوگر کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عدالیہ میں موسم گرما اور سرما کی سالانہ تعطیلات انصاف کی فوری فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔تعطیلات کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتوں میں پہلے ہی ایک بڑی تعداد میں مقدمات زیر التواء ہیں جبکہ تعطیلات کے باعث ان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔استدعا ہے کہ موسم گرما اور سرما کی سالانہ تعطیلات کو ختم کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :