موٹروے پولیس آفیسر نے آئی جی آفس اسلام آباد کے سامنے خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 17:02

موٹروے پولیس آفیسر نے آئی جی آفس اسلام آباد کے سامنے خود کُشی کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : موٹر وے پولیس کے اہلکار نے آئی جی آفس اسلام آباد کے سامنے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس اہلکار شاہین نے آئی جی آفس کے سامنے پارکنگ میں خود کو گولی ماری۔ گولی کی آواز سننے پر مقامی پولیس فوری طور پر گاڑی کے پاس پہنچی لیکن گولی سر میں لگنے کے باعث شاہین کی فوری موت واقع ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہین کے اس اقدام کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :