حج پر جانیوالا بلیک لسٹ مسافر لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار، والدہ کو گھر بھجوا دیا گیا

منگل 30 اگست 2016 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے حج ادائیگی کے لیے جدہ جانے والے بلیک لسٹ مسافر کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیاجبکہ ساتھ جانے والی معمر والدہ کو گھر بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ مسافر نوید انجم اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی ایئرلائنز کی پرواز 735پر حج ادائیگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچا لیکن امیگریشن کے کمپیوٹر سسٹم میں اس کا نام بلیک لسٹ کیٹگری میں ظاہر ہونے پر اسے حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر حج پر جانے والے بلیک لسٹ مسافر نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے بہت وضاحتیں پیش کیں لیکن بلیک لسٹ مسافروں کی فہرست میں نام آنے پر امیگریشن حکام نے اسے سفرکرنے سے روک کر جیل منتقل کر دیا اور ساتھ حج پر جانے والی اس کی معمر والدہ کو گھر بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :