قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہو گی

منگل 30 اگست 2016 17:00

جہلم /لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63پر ضمنی انتخاب کے لئے ( بدھ ) کے روز پولنگ ہو گی ، حکمران جماعت (ن) لیگ کے نوابزادہ مطلوب مہدی اور پی ٹی آئی کے فواد حسین چوہدری میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ۔قومی اسمبلی کی نشست این اے تریسٹھ (ن) لیگ کے ایم این اے نوابزاہ اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 27ہزار 757ہے جن میں ایک لاکھ 98ہزار 400خواتین ووٹرز بھی شامل ہیں ۔حلقے میں 314پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 39 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نبٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے ۔مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی طرف سے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے دعوے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :