کراچی، شہر بھر میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر گرانے کا عمل جاری

منگل 30 اگست 2016 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،منگل کو مزید دو یونٹ آفس مسمارکیے جانے کے بعد شہر میں مسمار کئے گئے دفاتر کی تعداد 32ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے یونٹس اور سیکٹرز کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے سولجربازارمیں ایم کیوایم کے دو یونٹ کو مسمار کردیا گیا ، جن یونٹ کو مسمار کیا گیا ان میں یونٹ نمبر پچاس اکیاون شامل ہیں کراچی میں ایم کیوایم کے گرائے گئے دفاترکی تعداد 32 ہوگئی۔

اس سے قبل بھی مختلف کاروائیوں کے دوران عزیز بھٹی ، ملیر اور فرئیر کے تین دفاتر کو مسمار کیا گیا تھا جبکہ ضلع کورنگی میں چھ ، ضلع ایسٹ چار ، ضلع ملیر سات ، اور ضلع ساوتھ میں پانچ دفاتر توڑے جاچکے ہیں تاہم شہر کے دو اضلاع غربی اور وسطی میں اب تک ایم کیو ایم کے کسی دفتر کو مسمار نہیں کیا گیا ۔