ضلعی کونسل نواب شاہ، لاڑکانہ اوعمرکوٹ میں تقریب حلف برداری

منگل 30 اگست 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) ضلعی کونسل نواب شاہ، لاڑکانہ اوعمرکوٹ میں نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین اور وائیس چیئرمین کی حلف تقریب نوابشاہ میونسپل کمیٹی کے احاطے میں میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب چیئرمین عظیم مغل اور وائیس چیئرمین خان بہادر بھٹی نے حلف اٹھا لیا حلف ریٹرنگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر سلیم الدین میمن نے حلف لیا، تقریب میں ایم پی اے ضیا الحسن لنجار، نو منتخب وائس چئیرمین علی اکبر جمالی سمیت مہمان نگرامی کی بڑی تعداد موجود تھے۔

جب کہ دوڑ ٹاون کمیٹی، سکرنڈ ٹاون کمیٹی،قاضی احمد ٹاون کمیٹی دولت پور ٹاون کمیٹی شاپور جہانیاں ٹاون کمیٹی کے لیے منتخب چیرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،ان تمام ٹاوٴن کمیٹیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے لیے منتخب کامیاب ہونے والے ٹاوٴن کمیٹی کے چیئرمینوں، میئراور ضلع چیئرمین کی حلف برداری تقریب سر شاہنواز بھٹو لائبریری لاڑکانہ میں منعقد ہوئی جس میں حلف اٹھانے منتخب نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر جاوید علی جاگیرانی اور رٹرننگ افسران ڈاکٹر مسعود بھٹو، امیر علی میرانی و دیگر نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا تقریب میں لاڑکانہ شہر کے میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد اسلم شیخ اورڈپٹی میئرانورعلی لہر اور ضلعی چیئرمین کے لیے خان محمد سانگھرو اور وائیس چیئرمین کے لیے عبدالحئی شاہ نے حلف اٹھایا۔

اسی طرح ٹاوٴن کمیٹی باڈہ، ڈوکری، گیریلو، آریجا اور میونسپل کمیٹی نوڈیرو اور رتوڈیرو کے منتخب چیئرمینوں سے بھی حلف لیا گیا۔عمرکوٹ ضلع کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے دربار ہال میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ضلع کونسل کے نومنتخب چیئرمین نورعلی شاہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین خالد سراج سومرو سمیت ضلع کے نو منتخب نمائندوں نمائندوں نے دربار ہال عمرکوٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا متعلقہ آر اوز نے نو منتخب نمائندوں سے حلف لیاکراچی : لاڑکانہ اورعمرکوٹ کی ضلعی کونسل اور ٹاوٴن کمیٹی کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

نواب شاہ میں میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین اور وائیس چیئرمین کی حلف تقریب نوابشاہ میونسپل کمیٹی کے احاطے میں میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب چیئرمین عظیم مغل اور وائیس چیئرمین خان بہادر بھٹی نے حلف اٹھا لیا حلف ریٹرنگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر سلیم الدین میمن نے حلف لیا، تقریب میں ایم پی اے ضیا الحسن لنجار، نو منتخب وائس چئیرمین علی اکبر جمالی سمیت مہمان نگرامی کی بڑی تعداد موجود تھے۔

جب کہ دوڑ ٹاون کمیٹی، سکرنڈ ٹاون کمیٹی،قاضی احمد ٹاون کمیٹی دولت پور ٹاون کمیٹی شاپور جہانیاں ٹاون کمیٹی کے لیے منتخب چیرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،ان تمام ٹاوٴن کمیٹیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے منتخب ہوئے تھے۔لاڑکانہ کے لیے منتخب کامیاب ہونے والے ٹاوٴن کمیٹی کے چیئرمینوں، میئراور ضلع چیئرمین کی حلف برداری تقریب سر شاہنواز بھٹو لائبریری لاڑکانہ میں منعقد ہوئی جس میں حلف اٹھانے منتخب نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر جاوید علی جاگیرانی اور رٹرننگ افسران ڈاکٹر مسعود بھٹو، امیر علی میرانی و دیگر نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا تقریب میں لاڑکانہ شہر کے میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد اسلم شیخ اورڈپٹی میئرانورعلی لہر اور ضلعی چیئرمین کے لیے خان محمد سانگھرو اور وائیس چیئرمین کے لیے عبدالحئی شاہ نے حلف اٹھایا۔

اسی طرح ٹاوٴن کمیٹی باڈہ، ڈوکری، گیریلو، آریجا اور میونسپل کمیٹی نوڈیرو اور رتوڈیرو کے منتخب چیئرمینوں سے بھی حلف لیا گیا۔عمرکوٹ ضلع کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے دربار ہال میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ضلع کونسل کے نومنتخب چیئرمین نورعلی شاھ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین خالد سراج سومرو سمیت ضلع کے نو منتخب نمائندوں نمائندوں نے دربار ہال عمرکوٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا متعلقہ آر اوز نے نو منتخب نمائندوں سے حلف لیا تمام نمائندوں نے باری باری حلف اٹھایا مگر جب باری ضلع وائس چیئرمین بقا پلی کی آئی تو وہ بچارے مسلسل کانپتے رہے تقرب کے اختتام پر ملکی سالمیت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تقاریب کے اختتام پرمنتخب نمائندوں نے پاکستان زندہ باد، جئے بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر ملکی سالمیت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :