کراچی، سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

منگل 30 اگست 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رات گئے سلطان آباد میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے دو کار کنوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اتحاد ٹان پولیس نے لیاری گینگ وار کے زخمی ملزم شاکر عرف کانا اور تین اسٹریٹ کریمنلز سمیت 5 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ مومن آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کیدوران ایک ملزم غلام قادر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا برمی کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد سلمان، عبدالوہاب اور سلیمان زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :