کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے، فاروق ستار

منگل 30 اگست 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ7سال بعد کراچی کو اسکا وارث مل رہا ہے، کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے،کراچی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لائیں گے،صفائی سب سے بڑا مسئلہ ہے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،اگر بلدیاتی نظام موجود نہ ہو تو جمہوریت نامکمل ہے۔ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے ۔

کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سنگین کیفیت کا نام ہے ، ایک طرف ووٹ مانگتے ہیں ، دوسری جانب درخواست دائر کر دیتے ہیں ۔کراچی میئر کی حلف برداری تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ ہم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے ، ترقی کا عمل سے تیزی سے آگے بڑھائیں گے ، مسائل حل کریں گے اور کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سنگین کیفیت کا نام ہے ، اسے ووٹ بھی چاہیے ہوتے ہیں اور وسیم اختر کے خلاف درخواست بھی دے دیتی ہے ۔ فیصل واڈا کو کسی دن کھانا کھلا کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :