پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

منگل 30 اگست 2016 16:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہیں جبکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکلز 3 ، 4 ،5 ،9، 23،14 اور 24 کی خلاف ورزی ہے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ حکومت اضافی سیلز ٹیکس سے 661 ارب روپے وصول کر چکی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے اورغیر قانونی سیلز کے کی مد میں وصول کی گئی رقم صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :