بچوں کو پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ملک اقبال چنٹر

منگل 30 اگست 2016 16:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ اپنی نو جوان نسل کو پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں اوراپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،دنیا میں کسی بھی جگہ پر اتنے بڑے پیمانے پر ہجرت نہیں ہوئی جتنی ہندوستان سے پاکستان کی طرف مسلمانوں نے کی،ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مسلمانوں نے اپنا کاروبار،جائید ادوں اپنا قیمت سازو سامان مال و دولت سب قربان کر کے پاکستان کا رخ کیا ،پاکستان آنے کے راستوں پر ہندووں نے جس طرح خونی کھیل کھیلا وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ لفظوں سے لکھا جائے گا۔

اس امر کا اظہار انہوں نے طلباء اور ان کے والدین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک نے ا پنی بے ہودہ ثقافت کے نام پر ہمارا تشخص، ثقافت،تہذ یب و تمدن کو ہمارے بچوں اور نوجوان نسل کے ذہنوں سے واش کر رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

والدین، اخبارات اور الیکٹرانک کی ڈیوٹی ہے کہ اپنے بچوں کو گمراہ ہونے سے بچا نے کے لئے قیام پاکستان کے حوالے بارے آگاہی دیں اور ڈرامے پیش کریں تاکہ ہماری نئی نسل کو ہمار ے اسلاف بارے آگاہی ہو۔ہمارے شاعروں اورموسیقاروں نے جو ملی نغمے تیار کئے وہ آج بھی ہمارے خون کو گرما رہے ہیں اور وطن سے محبت اور قربانی کا درس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :