دبئی: سکولوں کے کھلنے کے بعد ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی ہوچکے ہیں: ٹریفک ڈپارٹمنٹ

منگل 30 اگست 2016 16:41

دبئی: سکولوں کے کھلنے کے بعد ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی ہوچکے ہیں: ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : دبئی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز سکول کھلنے کے بعد سڑکوں پر ٹریفک بڑھ جانے کے باعث دو ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ حساء سٹریٹ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ دوسرے حادثے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر المضروعی نے بتایا کہ حساء روڈ پر ہونے والے کار اور بس کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد سول ڈیفنس ، پولیس اور ایمبولینس حادثے کے مقام پر پہنچ گئے۔ جبکہ ایک پک اپ اور منی بس میں تصادم سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔ زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ کرنل المضروعی نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں۔