انتہائی مطلوب آسٹریلوی خاتون نے پولیس افسران سے اچھی تصویر لگانے کی درخواست کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 16:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : جائیداد سے متعلق متعدد کیسز میں مطلوب ایک نوجوان لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پولیس سے درخواست کی کہ اس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کی اچھی تصویر کو استعمال کیا جائے۔ نوجوان لڑکی کی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بُک پر یہ پوسٹ وائرل ہو گئی۔ 18 سالہ ایمی شارپ پولیس کی حراست سے فرار ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

جسے ڈھونڈنے کے پیش نظر پولیس نے ایمی کی دو تصاویر کے ساتھ ایک پوسٹ کی، ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کو بھی بھجوایا گیا لیکن ایمی کو سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر گردش کرتی اپنی تصاویر پسند نہیں آئی لہٰذا اس نے پولیس سے درخواست کی کہ اس کی کوئی بہتر تصویر لگائی جائے۔ ایمی نے پولیس کی جانب سے دی گئی پوسٹ ہی کے نیچے اپنی مسکراہٹ سے بھرپور ایک تصویر شئیر کی اور اسے استعمال کرنے کی درخواست بھی کی۔ ایمی کے اس کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کی ہمت کی داد دی لیکن بعد ازاں ایمی کے کمنٹ کے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :