لاہور ایئرپورٹ پر ملکی و بین الاقوامی 7پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

منگل 30 اگست 2016 16:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 7پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن کی فلائیٹ انکوائری کے مطابق ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز413، شاہین ایئر کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 142اور تاجکستان کی نجی فضائی کمپنی سومون ایئر کی لاہور سے دوشنبے جانے والی پرواز 308کو منسوخ کر دیا گیا ۔

اسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے317،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی ایک اور پرواز پی کے 313، ایئربلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 470اور شاہین ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 711 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :