معاشی دہشت گردوں کی ”محفوظ پناہ گائیں “ بھی ختم کر نا ہوں گی‘ چوہدری محمدسرور

منگل 30 اگست 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومتی ایوانوں سے معاشی دہشت گردوں کی ”محفوظ پناہ گائیں “ بھی ختم کر نا ہوں گی،حکمران عوامی جنون اور اپوزیشن کی تحر یک کا سامنا نہیں کر سکیں گے انکا احتساب نوشتہ دیوار ہے ،حکومت مخالف تحر یک میں سولو فلائٹ نہیں سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ،سپر یم کورٹ بھی حکومت بد عنوانیوں کی نشاندہی کر رہا ہے مگر حکمرانوں کو احتساب کے نام سے بھی نفر ت ہے ،ہفتہ کو لاہور میں پاکستان مارچ میں دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شر یک ہو رہی ہیں،آنیوالے دن (ن) لیگی حکومت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیں گے ۔

وہ پاکستان مارچ کے حوالے سے شاہدرہ ا ور رائے ونڈ روڈ کے علاقوں کے دورہ کے دوران کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرتحر یک انصاف کے مر کزی اراکین سردار کامل عمر ‘میاں حامد معراج م‘میاں جاوید علی ‘راجہ آصف اور سمیع خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور کر پشن دونوں ایک جیسے ناسوربن چکے ہیں ہمیں ملک سے اسکو جڑ وں سے ختم کر نا ہوگا جس کیلئے ضرور ی ہے کہ حکومتی ایوانوں سے معاشی دہشت گردوں کا بھی صفایا کیا جا ئے۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک میں قوم کو جو سیاسی شعود دیا ہے اسکی صرف پاکستان ہی نہیں دنیا میں کوئی او ر مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ آج قوم تحر یک احتساب میں عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے کہ حکومت مخالف تحر یک میں سولو فلائٹ نہیں کر یں گے بلکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اس لیے ہم نے (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج میں بھی شر کت کی دعوت دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :