ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر یقینی روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے‘ لیلیٰ خان

منگل 30 اگست 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و ممبر قومی اسمبلی لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر یقینی روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے ٹیوٹا کی صوبہ پنجاب میں نوجوانوں کو ہنر مند بناکر روزگار کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ہے، ملک بھر میں ٹیکنیکل و ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے کیونکہ ہنر مند افراد کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وہ گزشتہ روز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شیزی فاطمہ خواجہ ،چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور ٹیوٹا افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و ممبر قومی اسمبلی لیلیٰ خان نے کہا کہ ملک بھر کے بیروزگاروں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ہم ملک بھر میں غربت اور بیروزگار کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ٹیوٹا پنجاب منظم طریقے سے بیروزگارنوجوانوں کو ہنر مند بنا رہی ہے۔انہوں نے ٹیوٹا کی جانب سے انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں نئے شارٹ کورسز کے اجراء کو بھی خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے صوبہ کے ہنر مندنوجوانوں کو انڈسٹر میں ملازمت کے مواقع میسر ہونگے جس سے صوبہ میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبہ بھر میں ٹیکنکل ایجوکیشن کی ترقی اور نوجوانوں کو فنی تربیت کے مواقع میں اضافہ کیلئے میں ٹیوٹا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اضافی بجٹ کا مطالبہ کئے بغیر فری شارٹ کورسز شروع کرکے 62000طالبعلموں کو تربیت فراہم کر دی ہے۔رواں سال کے دوران 2لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔

ٹیوٹا نئی منصوبہ بندیوں کے آغاز اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ضلعی سطح پر سٹیک ہولڈرز کو شامل کر چکی ہے تاکہ انکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کورسز شروع کئے جا سکیں۔ ٹیوٹا نئے کورسز کے آغاز اور موجودہ نصاب کو از سر نو ترتیب دینے کیلئے انڈسٹری کی سفارشات حاصل کرنے کیلئے تمام تر قدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ صنعتی شعبے کو بہترین ہنرمند افرادی کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے۔مقامی و بین الاقوامی انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو جدید کورسز میں تربیت دیکرروزگار کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا ویژن ہے۔ٹیوٹا ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :