سعودی عرب ،مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کی مددکی جارہی ہے،سفیر

منگل 30 اگست 2016 16:34

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے کہاہے کہ سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانی جن کیمپوں میں رہ رہے ہیں تقریباً ان سب کیمپوں میں کھانے کی فراہمی کا انتظام ہو گیا ہے اور طبی سہولیات کی فراہمی کا معاملہ بھی تقریباً جلد حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ کچھ کیمپوں میں سفارت خانے نے لوگوں کو دو سو ریال کے حساب سے کیش ادائیگی بھی کی ہے،برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے منظورالحق نے بتایا کہ سعودی وزارتِ لیبر ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کے خلاف عدالت میں جائیں جس میں وزارت ان کی مدد کرے گی۔

اور ان کمپنیوں سے پیسے واپس دلوائیں گے۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ان مزدوروں کی مدد کے لیے وزارتِ انصاف اور لیبر نے موبائل دفاتر کھولے ہیں جن میں ان کے کلیم لے کر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ رہنا چاہتے ہیں یا واپس جانا چاہتے ہیں۔ جو رہنا چاہتے ہیں ان کی دوسری کمپنیوں میں ملازمت کے حصول کے لیے مدد کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :