خانیوال، سکول انتظامیہ کی غفلت ، پہلی کلاس کی طالبہ سکول کمرے میں بند ،اہل محلہ نے 4گھنٹے بعد تالے توڑ کر نکالا

منگل 30 اگست 2016 16:21

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) نواحی گاوٴں 57پندرہ ایل میں سکول انتظامیہ کی غفلت سے پہلی کلاس کی طالبہ سکول کمرے میں بند ،اہل محلہ نے 4گھنٹے بعد تالے توڑ کر نکالا،انتظامیہ کی غفلت پر اہل علاقہ سراپا احتجاج،انتظامیہ کیخلا ف کاروائی تک ہمارے بچے سکول نہیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

خانیوال کے نواحی گاوٴں57پندرہ ایل گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول کے چوکیدار نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی کلاس کی طالبہ اقراء سکول کے کمرہ میں بند کرکے تالے لگا کر چلا گیا،4گھنٹے تک بچی گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ پریشان ہوگئے،بچی کی چیخو پکار پر اہل علاقہ نے پولیس کی ہدایت پر سکول کے تالے توڑ کربچی کو کمرے سے نکالا،بچی کا رو رو کر برا ہوگیا تھا،اہل علاقہ کی بڑی تعداد سکول کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہسکول انتظامیہ کی غفلت کی وجہ ہماری بچی کی جان جا سکتی تھی،سکول انتظامیہ ایک طرف سے طلباء طالبات پر شدید تشدد کرتی ہے تو دوسری طرف بچوں کو سکول میں ہی بند کرکے چلے جاتے ہیں،ہم نے اپنے گاوٴں میں اعلان کروایا ہے کہ جب تک سکول انتظامیہ کیخلاف اعلیٰ حکام نوٹس نہیں لیتے ہمارے بچے سکول نہیں جائیں گے،یار رہے کہ مذکورہ گاوٴں میں گورنمنٹ پرائمری گرلزاور بوائز سکول جوکہ پنجاب ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے انڈر ہیں کی تعداد417ہیں،یعنی 417طلباء وطالبات کی تعلیم ضائع ہورہی ہے،لیکن ابھی تک اعلیٰ حکام کی جانب سے اس معاملہ کے حل کیلئے کوئی توجہ نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :