شہریوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس کا اختیار ایف بی آر کو دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 30 اگست 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) شہریوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس کا اختیار ایف بی آر کو دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج جبکہ عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے 23 ستمبرتک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جسٹس شمس محمود مرزا نے ٹیکس فورم کے شاہد جامی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2016 جاری کیا ہے جس کے تحت ایف بی آر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں پر بغیر اپنی مرضی سے تخمینہ لگا کر مرضی کا ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شہری پہلے ہی کیپیٹل، ویلیو اور پراپرٹی ٹیکس جائیدادوں پر ادا کر رہے ہیں، چوتھا ٹیکس شہریوں پر اضافی بوجھ کے مترادف ہے، آرڈیننس کے ذریعے وفاقی حکومت ٹیکس عائد نہیں کر سکتی، انہوں نے استدعا کی کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو غیرآئینی قرار دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :