چوہوں کا چند دن کے شیرخواربچے پرحملہ

بچے کے چہرے کو 13جگہ سے کاٹ لیا،بچے کو ویکسی نیشن کے بعد چلڈرن وارڈ میں منتقل کردیاگیاہے۔مینجر ایل آر ایچ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 16:17

چوہوں کا چند دن کے شیرخواربچے پرحملہ

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :چوہوں نے چند دن کے شیرخوار بچے پر حملہ کردیا،چوہوں نے بچے کے چہرے کو 13جگہ سے کاٹ لیاہے،نومولود بچے کرزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں شیرخوار بچوں پر چوہوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔مینجر ایل آر ایچ کا کہناہے کہ چوہوں نے شیرخواربچے کے چہرے کو کاٹ لیاہے۔بچے کے چہرے کو13جگہ سے کاٹاگیاہے۔زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔تاہم اب بچے کو ویکسی نیشن کے بعد چلڈرن وارڈ میں منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :