وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

این ایف سی ایوارڈ سے متعلق5ستمبرکو لاہورمیں اجلاس ہوگا،اگلامالی سال نئے این ایف سی ایوارڈ کیساتھ شروع ہوگا۔اسحاق ڈارکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 16:17

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔جس میں نے ایف ایف سی ایوارڈ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آج یہاں ہونیوالی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق 5ستمبر کو لاہور میں اجلاس ہوگا۔این ایف سی ایوارڈ کو جلد حتمی شکل دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی یوارڈ سے متعلق صوبوں نے کام مکمل کرلیاہے۔این ایف ایوارڈ کو 31دسمبر تک فائنل کرنا چاہتے ہیں۔اگلامالی سال نئے این ایف سی ایوارڈ کیساتھ شروع ہوگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت وفاق کیساتھ ملکر کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :