عمان: پاکستان سے عمان، دبئی ،ایران کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا پروگرام

منگل 30 اگست 2016 16:03

عمان: پاکستان سے عمان، دبئی ،ایران کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا پروگرام

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : پاکستان سے عمان، دبئی اور ایران جانے کے لیئے ہوائی رابطے کے علاوہ سمندری راسطے کو بھی اپنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ اس مقصد کے لیے پاکستان کے وزارتِ پورٹس اینڈ شیپنگ کی طرف سے آئندہ کچھ روز میں اعلان متوقع ہے ۔ وزارت کی طرف سے پاکستان سے عمان، متحدہ عرب امارات اور ایران کے لیئے فیری سروس کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی پورٹس اینڈ شپنگ وزیر میر حاصل بزینجو کے مطابق پاکستان سمندری سفر کے لیے میری ٹائم پالیسی کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں تجویز کردہ فیری سروس کراچی سے مسقط ۔چاہ بہار۔ اور دبئی تک چلائی جائے گی۔ اس نئی فیری سروس سے جہاں سفر میں آسانی ہو گی وہیں کرایوں میں بھی انتہائی کمی واقع ہو گی۔ سمندری سفر کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات سے میری ٹائم کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو گا۔ وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کی طرف سے میری ٹائم پالیسی کا اعلا ن جلد متوقع ہے ۔