عجمان: تمام چھوٹی بڑی عمارتوں میں سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری

منگل 30 اگست 2016 16:00

عجمان: تمام چھوٹی بڑی عمارتوں میں سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات ..

عجمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعومی کی طرف سے جاری کیے جانے والے نئے حکم نامے کے تحت تمام نجی عمارتوں میں اہم جگہوں پر سکیورٹی کیمرے نصب کرنےکے احکامات جاری کیئے گئے ہیں. نئے احکامات ملنے کے بعد عجمان پولیس نے تمام عمارتوں کے مالکان کو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے حکم نامے کے مطابق ان عمارتو ں میں مخصوص کیمرے لگائے جائیں۔ کیمروں کی خریداری سرٹیفائڈ سروس سنٹرز سے کی جائے۔ حکم نامہ جاری ہونے کے دن سے تمام عمارتوں کے مالکان بتائیں گئی جگہوں پر سکیورٹی کیمرے نصب کر دیں۔