چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا ماتحت عدلیہ کے10ججزکواوایس ڈی بنا نے کا حکم

رجسٹرارہائیکورٹ نے ناقص کاکردگی پراو ایس ڈی بنائے جانیوالے ججزکانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 15:37

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) :چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ماتحت عدلیہ کے 10ججز کوناقص کاکردگی پر او ایس ڈی بنا نے کا حکم جاری کردیاہے،جس کا رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 10ججزکی ناقص کاکردگی کے پیش نظر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنانے کا حکم جاری کردیاہے۔جس کے باعث رجسٹرار ہائیکورٹ نے اوایس ڈی بنائے جانے کانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ سائلین کو انصاف فراہم کرنے والا ہی جج رہے گا۔

متعلقہ عنوان :