محکمہ انسداد دہشت گردی کی کاروائی ،ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا،دہشت گردگرفتار

منگل 30 اگست 2016 15:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے کاروائی کرتے ہوئے ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کاروائی میں میں دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کوہاٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ہنگو سے دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم عبدالرحمان سے کولر نما بم، تین کلوبال بیرنگ اور دستی بم برآمد ہوا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی گرفتار دہشت گرد متعدد کاروائیوں میں ملوث رہاہے جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے