بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا

منگل 30 اگست 2016 15:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی پولیس مطابق تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ادھر تھانہ میریان کی حدود سے نامعلوم شخص کی لاش ملی مقتول کو فائرنگ کرکے کے قتل کیا گیا۔