خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع اور فاٹا میں دوسرے روز بھی انسداد پولیو مہم شروع جاری

منگل 30 اگست 2016 15:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع اور فاٹا میں دوسرے روز بھی انسداد پولیو مہم شروع جاری رہا ، مہم کے دوران چھیالیس لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے-خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مہم پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں چلائی جا رہی ہے جس میں چھتیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

مہم کے لیے 12059 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 2643 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ فاٹا اور نیم قبائلی علاقوں میں بھی دوسرے روز پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاوں کی ویکسی نیشن کررہے ہیں۔مہم میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :