جعلی دستاویزات پر لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے 2مسافر گرفتار

منگل 30 اگست 2016 15:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر لاہور پہنچنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق ہانگ کانگ سے لاہور پہنچنے والے مسافر اسد علی جبکہ جرمنی سے لاہور پہنچنے والے مسافر محمد شاہد کے دستاویزات کی پڑتال کے دوران علم ہوا کہ دونوں نے جعلی دستاویزات پر لاہور داخل ہونے کی کوشش کی ہے ۔جس پر ایف آئی اے اہلکاروں نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :