موبائل سم کمپنی نے فیس کی عدم ادائیگی پر لاہور پولیس کی ساڑھے پانچ سو سے زائد گاڑیوں میں لگے ٹریکر بند کر دیئے

ٹریکر سروس مہیا کرنے کی مد میں لاہور پولیس کے ذمہ لاکھوں روپے واجب الاادا ہیں ، ادائیگی نہ ہونے پر فیصلہ کیا گیا‘ ذرائع

منگل 30 اگست 2016 15:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) موبائل سم کمپنی نے فیس کی عدم ادائیگی پر لاہور پولیس کی ساڑھے پانچ سو سے زائد گاڑیوں میں لگے ٹریکر بند کر دیئے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے پیٹرولنگ کے نظا م کو بہتر بنانے کے لئے چھ ماہ قبل گاڑیوں میں یوفون کمپنی کے ٹریکر لگوائے تھے جن کی مانیٹرنگ ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر میں قائم کنٹرول رومز میں کی جاتی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریکر سروس مہیا کرنے کی مد میں لاہور پولیس کے ذمہ لاکھوں روپے واجب الاادا ہیں جسکی ادائیگی کیلئے یوفون انتظامیہ نے متعدد بار لاہور پولیس کو درخواست کی مگر کوئی شنوائی نہ ہونے پر انہوں نے لاہور پولیس کی گاڑیوں میں نصب ٹریکر بند کر دیئے جن گاڑیوں کے ٹریکر بند کئے گئے ہیں ان میں آپریشنز ونگ کی 170سے زائد، پیرو کی 110، ڈولفن کی 135بائیکس اور انوسٹی گیشن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

ٹریکر بند ہونے سے کنٹرول روم کے ذریعے گاڑیوں کی پوزیشن اور لائیو مانٹرنگ نہیں ہو رہی جس سے پیٹرولنگ کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کے ٹریکر چالو کروانے کیلئے یوفون انتظامیہ سے مذاکرت کئے جارہے ہیں اور جلد فیس ادا کرکے ٹریکر بحال کروا دیئے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :