سندھ میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا ازالہ کریں گے ‘وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 30 اگست 2016 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا ازالہ کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے وفاق کو بقایا جات کے معاملے پر19۔20 کا فرق رہ گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی جس میں سندھ کے ذمے وفاق کے واجب الادا بقایا جات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ اور اندرون سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر بات ہوئی ‘بقایا جات کا معاملہ جلد طے ہوجائے گا۔سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت کا ازالہ کرینگے، بقایا جات کے معاملے پر جلد بات طے ہوجائیگی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، وفاق نے ان کی بہت ساری باتوں سے اتفاق کیا ہے۔خواجہ صاحب سے بڑی اچھی ملاقات رہی، بقایاجات کامعاملہ جلد حل ہوجائیگا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سندھ کی 2 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سیپکو اور حیسکو کے سندھ حکومت کی طرف 72 ارب روپے کے بقایا جات ہیں جو 2011 سے اب تک کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :