Live Updates

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی نے 3 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

منگل 30 اگست 2016 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ناراض اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے انٹرویو میں کردار کشی پر 3 ستمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ناراض اراکین ایم پی اے یاسین خلیل ، قربان علی ، بابر سلیم ‘ امجد آفریدی اور ایم این ایز ساجد نواز، خیال زمان اورداور کنڈی سمیت دیگر اراکین نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے میڈیا میں انٹرویو کی مذمت کی۔

ناراض اراکین نے کہا کہ وزیر اعلی نے ان کی کردار کشی کی جس پر ناراض اراکین نے 3 ستمبر کو اسلام آباد میں اجلاس بلا لیا ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا کر پارٹی رکن کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات