کراچی سے گرفتار فضل گل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا ‘ذرائع

منگل 30 اگست 2016 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) کراچی میں گزشتہ روزگرفتار کالعدم تنظیم کا دہشت گرد فضل گل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنارہا تھا۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم کواسکولوں پرحملوں اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے ٹاسک دیئے گئے تھے ۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے 50 سے زائد ایف سی اہلکاروں کو شہیدپولیس پر حملوں اور اسکولوں کو تباہ کرنے والے ملزم نے خطرنا ک انکشافات کردیئے ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرکے انتہائی خطرناک دہشت گرد ملا فضل گل عرف قاسم کو گرفتار کرلیا گیا جو تحریک طالبان سوات کے امیر ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہے۔فضل گل عرف قاسم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار باغ کی ایف سی کیمپ اور چوکی پر حملے اور متعدد ایف سی اہلکار وں کو شہید اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کا ساتھی بھی مارا گیاچار باغ میں ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم نے ایف سی کنٹونمنٹ پر حملہ کیا اور 21ایف سی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد شہید کردیا۔

(جاری ہے)

فضل گل نے خوازہ خیل میں پولیس موبائل پر حملہ کرکے ایک افسر کو شہید کیا اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیا تھا ۔چار باغ میں متعدد سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں کو تباہ کیا جبکہ ملا فضل اللہ کے کہنے پر تحصیل مینگورہ میں ناظم کا گھر تباہ کیا۔سوات میں آرمی آپریشن شروع ہونے پر ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر عمران کے ہمراہ طورخم کے راستے افغانستان فرار ہوگیا جس کے بعد ملزم کراچی کی بلال کالونی میں اپنے بھائی کے گھر آگیا تھا ۔گرفتاری کے وقت ملزم سہراب گوٹھ میں اکیلا رہ رہا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں میں غنی،عبداللہ،ہنزلہ قاری عابد اورغفار شا مل ہیں۔

متعلقہ عنوان :