مائیکل وان نے سرفراز احمد کو موجود دور کا بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دیدیا

منگل 30 اگست 2016 14:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے سرفراز احمد کو موجود دور کا بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان کے سرفراز احمد ہر کرکٹ فارمیٹ میں موجودہ دور کی تمام ٹیموں کے وکٹ کیپر بلے بازوں سے بہترہیں ، انہیں کھیلتے دیکھنا باعث مسرت ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف پہلے دونوں ون ڈے میچز کے کامیاب ترین ملکی بلے باز رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :