این اے 63 جہلم پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، تیاریاں مکمل

منگل 30 اگست 2016 14:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء )جہلم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے تریسٹھ پر ضمنی انتخاب کل بدھ کو ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے نوابزادہ مطلوب مہدی اور پی ٹی آئی کے فواد حسین چوہدری میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے تریسٹھ جہلم ن لیگ کے ایم این اے نوابزاہ اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی انتخاب بدھ کوہوگا۔

(جاری ہے)

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ ستائیس ہزار سات سوستاون ہے جن میں ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو خواتین ووٹرز بھی شامل ہیں ۔حلقے میں تین سو چودہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے جن میں 39 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی فرائض سرانجام دینگے۔ این اے تریسٹھ پر چار امیدوار مدمقابل ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے نوابزادہ مطلوب مہدی اور پی ٹی آئی کے فواد حسین چوہدری میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔