کراچی کی رہائشی خاتون نے کراچی کے کچرے سے گھر بنانا شروع کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : کراچی میں آغاز سے ہی گندگی اور کچرے کے ڈھیر جیسے مسائل سامنے آتے رہے ہیں تاہم کراچی کی ہی ایک خاتون نے کچرے سے بھی ایک مثبت انداز میں کام لینا شروع کر دیا ہے۔ کراچی کی رہائشی ایک خاتون نے کراچی کے کچرے سے گھر بنانا شروع کر دئے ہیں اور اس پراجیکٹ کو گل بہاؤ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں کوئی ایسا تخلیقی کام کروں جو انسانیت پر مبنی ہوں اور لوگوں کے کام آ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہی بڑی مقدار میں خام میٹیریل سمیت پلاسٹک بیگز بھی باہر پھینکے جا سکتے ہیں جن سے دراصل گھر ، کُرسیاں اور میزیں بنائی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس سیکنڑوں افراد ایسے موجود ہیں جو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور مہارت اتنی ہے کہ کچرے سے کچھ بھی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تعمیر میں کوئی مہارت یا تربیت حاصل نہیں کی لیکن پھر بھی مثبت نتائج نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری اس قدر محنت کے پیچھے اللہ کا بھی ہاتھ ہے جس نے مجھے آگے بڑھایا۔

متعلقہ عنوان :