فیصل واڈا کی میئر کراچی وسیم اختر کی تقریب حلف برداری روکنے کی درخواست مسترد

منگل 30 اگست 2016 14:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی میئر کراچی وسیم اختر کی تقریب حلف برداری روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی کراچی کے میئر وسیم اختر کی تقریب حلف برداری روکنے کی درخواست مسترد کردی۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا کہ وسیم اختر کیخلاف30سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے انہیں حلف برداری سے روکا جائے،سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصل واڈا کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے کہا کہ جب تک وسیم اختر کو سزا نہیں ہوجاتی تب تک اسے کیسے نااہل قرار دے سکتے ہیں،اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہی ہے،عدالت نے درخواست مسترد نہیں کی ،وفاقی حکومت ایم کیو ایم سے مل کر گیم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں،احتساب کے عمل کو آگے لے کر چلوں گا۔

متعلقہ عنوان :