Live Updates

عمران خان کااحتجاجی ایجنڈاذلیل ورسوا ہوگا،وہ 2018کے بعد بھی احتجاج کرینگے ‘رانا ثنا اللہ

منگل 30 اگست 2016 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کااحتجاجی ایجنڈاذلیل ورسوا ہوگاوہ 2018کے بعد بھی احتجاج کرینگے تاکہ ملک ترقی نہ کرے‘ شیخ رشید اور پرویز الٰہی کی سیاست ختم ہو چکی ہے ان کا کام صرف تنقید کرنا ہے‘عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، ان کے لئے راولپنڈی کا شیدا ٹلی ہی کافی ہے، جیسے الطاف حسین کا حشر ہواویسے ہی نیم پاگل سیاسی لیڈراور مولوی کا بھی ہو گا‘الطاف حسین اپنی سیاسی موت مر چکا ہے ۔

منگل کوپنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان 2018کی انتخابات میں شکست کھا کر دوبارہ سسرال چلے جائیں گے اور باقی زندگی وہی گزارے گے کیونکہ عوام عمران خان کی سیاست کو مستر دکر چکے ہیں ا ور آئندہ انتخابات میں بھی (ن) لیگ ہی کا میاب ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسے الطاف حسین کا حشر ہواویسے ہی نیم پاگل سیاسی لیڈراور مولوی کا بھی ہو گا‘عمران خان اور طاہر القادری 2018 تک ایسی ہی حرکتیں کرتے رہیں گے کیونکہ ان کا ایجنڈا افراتفری اور عدم استحکام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کو احتجاج تحر یک سے کسی صورت نہیں روکیں گے کیونکہ انہیں انکے حال پر چھوڑ دیا ہے ‘ جس طرح الطاف حسین کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا اور 3 منٹ کی تقریر نے جو ان کا حال کیا یہ دونوں بھی الطاف حسین جیسی حرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور پرویز الٰہی کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور سب ملکر ایک دوسرے کو ختم کر رہے ہیں ہے ان کا کام صرف تنقید کرنا ہے ‘عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ان کے لئے راولپنڈی کا شیدا ٹلی ہی کافی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :