فہد قتل کیس،مرکزی ملزم کو گرفتار کرنیوالے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازدیا گیا

منگل 30 اگست 2016 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد محمود کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے کے2 اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور ایک، ایک لاکھ روپے انعام دیدیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ نے فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد محمود کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور ایک ایک لاکھ روپے انعام دیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے اے ایس آئی شفیق اعظم اور کاؤنٹر آفیشل خالد خان طورخم چیک پوسٹ پر تعینات ہیں،کاؤنٹر آفیشل خالد خان کی نشاندہی کرنے پر شفیق اعظم نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :