تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی قیادت کو تین ستمبر کی احتساب ریلی میں شرکت کی دعوت دیدی

شاہ محمود قریشی کیخورشیدشاہ اور اعتزاز احسن سے ملاقات،ملکی و سیاسی صورتحال اور پانامہ لیکس کے معاملے پر بات چیت

منگل 30 اگست 2016 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے قائد حزب اختلاف خورشید احمدشاہ اور قائد حزب اختلاف سینٹ اعتزاز احسن سے ملاقات کی جس میں ملکی و سیاسی صورتحال اور پانامہ لیکس کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ اور قائد حزب اختلاف سینٹ اعتزاز احسن سے حزب اختلاف سینٹ کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں ملکی و سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی کے جمعہ کو شروع ہونے والے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی قیادت کو تین ستمبر کی احتساب ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔