جدہ: موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کی دوسری مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی: مفرج الحقبانی

منگل 30 اگست 2016 14:47

جدہ: موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کی دوسری مدت میں توسیع نہیں کی ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء ) : وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی کے وزیر مفرج الحقبانی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی جس میں کہا گیاہے کہ موبائل فون شعبے میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے میں توسیع کر دی جائے گی۔ وزارتِ لیبر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل فون شعبے میں سعودائزیشن کا مرحلے کی مدت جمعہ کے روز ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد سعودی عرب کے موبائل فون کے شعبے میں 100 فیصد سعودی شہری ہی دکھائی دیں گے۔واضع رہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے سعودائزیشن کے فروغ کے لیے موبائل فون کے شعبے میں سعودی مر د و خواتین کی کثیر تعداد نے تربیت حاصل کی ہے ۔ گزشتہ ہفتے600سے زائد خواتین کو موبائل فون کے شعبےء میں فنی تربیت کے سرٹیفیکٹ جاری کیئے تھے۔ سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیئے جا رہے ہیں.