ملتان کے رہائشی ایک نوجوان نے 24 گھنٹوں‌میں‌5 لاکھ روپے کما لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 اگست 2016 14:39

ملتان کے رہائشی ایک نوجوان نے 24 گھنٹوں‌میں‌5 لاکھ روپے کما لیے

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست2016ء) : ملتان کے رہائشی ایک نوجوان نے چوبیس گھنٹوں میں 5 لاکھ روپے کما لیے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے اس کاروباری نوجوان کا نام تنویر نانڈلہ ہے ، جنہوں نے 24 گھنٹوں میں محض انٹر نیٹ کا استعمال کرتے ہوئے 4500 ڈالرز کما لیے۔ تنویر اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنی بی ایس کی ڈگری بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2008 میں اپنی پہلی ویب سائٹ کو آن لائن کیا جس کی موازنہ ہماری ویب اور ایس ایم ایس فار سمائل سمیت دیگر سائٹس کے ساتھ کیا جاتا تھا۔ تنویر کی فیشن ویب سائٹ اور اسپورٹس ویب سائٹ بھی ہے جس سے متعلق تنویر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سپورٹس ویب سائٹ سے ایک دن میں 45 سو ڈالرز کما لیے۔ تنویر نانڈلہ ابھی بھی مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جبکہ وہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ہی میں بطور استاد بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے ماں باپ کا بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا اور مسلسل میری حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :